پیرس بنانے کی پالیسی ختم، لاہور کو دبئی طرز پر بنانے کا پلان

لاہور شہر کو پیرس کی بجائے دبئی طرز کا بنانے کا پلان زیر غور آگیا۔ اب لاہور شہر میں 50 منزلہ عمارتیں بنیں گی شہر کی خوبصورتی کیلئے نئے پلان تیار کئے جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ حکومت لاہور شہر کو پیرس بنانے کے چکر میں اربوں روپے لگا کر ملک کو مقروض بنادیا، اب نئی حکومت دبئی طرز کا شہر بنانے کا پلان تیار کررہی ہے۔ سینئر وزیرپنجاب عبدالعلیم خان نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو لاہور شہر کیلئے نئے ماسٹر پلان کی تیاری اور بائی لاز

تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ دیگر عالمی شہروں کی طرز پر لاہور شہر میں بھی ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیر کی اجازت دی جائے، لاہور کا ڈاﺅن ٹاﺅن بنانے کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں اور شہر کی نئے سرے سے پلاننگ میں پارکنگ، واٹر سپلائی و سیوریج اور دیگر ضروری امور کو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا جائے۔

سینئر وزیر نے یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اور ضلعی حکام کو ہدایت کی کہ وہ لاہور شہر کے بائی لاز کی تشکیل کیلئے دبئی سمیت عالمی شہروں سے رہنمائی حاصل کریں اور ملٹی سٹوری بلڈنگز کی تعمیر شروع کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ سامنے آئیں، اگر 10 منزلہ عمارت بن سکتی ہے تو 40 یا 50 منزلہ کیوں نہیں؟ ہمیں لاہور شہر کو عالمی معیار کے برابر لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں مختلف نئی تعمیرات کیلئے انٹرنیشنل اداروں کو بی او ٹی کی بنیاد پر پیشکش کی جائے اور اچھی شہرت کے حامل مشاورتی اداروں سے انجینئرنگ کی خدمات حاصل کریں۔

انہوں نے ایل ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ لاہور شہر کی نئی منصوبہ بندی کیلئے دیگر متعلقہ اداروں کے علاوہ سول سوسائٹی کو بھی آن بورڈ لیا جائے تاکہ باہمی مشاورت کے ساتھ بہتر سے بہتر پالیسیاں سامنے لائی جاسکیں اور نئے لاہور شہر کیلئے دیر پامنصوبہ بندی کے ساتھ کام کا آغاز ہوسکے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.