بسنت پر پابندی کے باوجود لاہور میں بسنت ساتھ ساتھ ڈانس پارٹیوں کا بھی اہتمام
صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوںمیںقائم فارم ہاوسز پرگزشتہ روز منی بسنت منائی گئی ، اس موقع پر پتنگ بازی اور ڈانس پارٹیوں کا بھی اہتمام گیا تھاجبکہ رات بھر فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ، ۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز ختلف علاقوں برکی ، رائیونڈ سٹی ، مناواں ، ہیر اور ڈیفنس سی میںقائم فارم ہاوسز میں ایلیٹ کلاس کی جانب سے منی بسنت کا اہتمام کیا گیا جس میں باقاعدہ شوقین افراد کے لیے پتنگ بازی کے علاوہ ڈانس پارٹیوں اور شراب کا بھی انتظام کیا گیا تھا اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے منی بسنت منائی اس کے علاوہ کئی علاقوں میں رات بھر ہوائی فائرنگ بھی کی جبکہ متعلقہ علاقوں کی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی علاوہ ازیں گرین ٹاﺅن، ٹاﺅن شپ ، ہنجر وال ، سبزہ زار ، کاہنہ ، کوٹ لکھپت ، لیاقت آباد،
غالب مارکیٹ ،اچھرہ، وحدت کالونی ، ملت پارک ، شیر اکوٹ ، سمن آباد، ساندہ ، مزنگ ،لٹن روڈ، گجر پورہ ، قلعہ گجر سنگھ ، شالیمار ، گڑہی شاہو، ٹبی سٹی ،اکبری گیٹ ، لوہاری گیٹ ، شفیق آباد ، راوی روڈ ، ہربنس پورہ، باغبانپور، فیکٹری ایریا ، غازی آباد ، شمالی چھاﺅنی ، جنوبی چھاﺅنی ، ڈیفنس بی سمیت دیگر علاقوں میں شہری دن بھر چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتے رہے ۔ پولیس کسی بھی پتنگ باز کو گرفتار نہ کر سکی ۔ واضع رہے کہ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کی جانب سے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنائیں مگر ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔