لاہورمیں بجلی کے بریک ڈاؤن کی اصل وجہ کیا ہےاور اس پر کب تک قابو پا لیا جائے گا؟ مصیبت میں گھرے لاہوریوں کے کام کی خبرآ گئی
گزشتہ رات کے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہرکا بیشترحصہ تاحال بجلی سے محروم ہے، جس کے باعث شہرپانی کی قلت کا شکار ہو چکا ہے ،گزشتہ شام سے بجلی کی معطلی سے شہرکا 60 فیصد علاقہ متاثرہواتھا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق گزشتہ رات کے بجلی کے بریک ڈاؤن کو 20 گھنٹے ہو چکے ہیں
لیکن ابھی تک فنی خرابی کو دور نہیں کیا جا سکا ،جس سے شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شہریوں کے پاس پانی ختم ہونے کے بعد پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے ، بجلی کی معطلی کی وجہ سے شہر کا 60 فیصد علاقہ متاثر ہو ا ۔جس علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے ان میں گلشن روای،سبزہ زار،گوالمنڈی،ملتان روڈ,اقبال ٹاؤن،سیدپور،بندروڈ،گرین ٹاؤن،جوہرٹاؤن کے علاقے شامل ہیں جبکہ ٹاؤن
شپ،فیروزپورروڈ،کوٹ لکھپت،ٹھوکرنیاز بیگ میں بجلی کی ٹرپنگ ہو رہی ہے ۔اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ 8 گرڈ اسٹیشن اور250 سے زائد فیڈربند ہوگئے تھے،جبکہ 220 کے وی شیخوپورہ بند روڈ میں فنی خرابی سے بھی بجلی معطل ہوئی تھی،متاثرہ فیڈرزکومتبادل نظام کے ذریعے لوڈ مینجمنٹ جاری ہے جبکہ شہرکے متعدد فیڈرزکومرحلہ وارلوڈ مینجمنٹ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔(ع،ع)