موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ۔۔ موبائل فون سروس کن علاقوں اور کتنے بجے تک بند رہے گی؟عوام کے لیے تشویشناک خبرآگئی

حکومت نے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موبائل فون سروس دوپہر 3 بجے سے لے کر رات 11 بجے تک بند رہے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں موبائل فون سروس بند

رہے گی۔شاہدرہ، برکی اور نواب ٹائون کے علاقے میں بھی موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز آج لندن سے لاہو رپہنچ رہے ہیں۔ حکومت نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے تحت دونوں کی پاکستان پہنچتے ہی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ان کا استقبال روکنے

کیلئے پنجاب بھر میں ن لیگی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے اور میٹرو سروس بھی آج بند رہے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.