لاہور میں طوفانی بار ش کا سلسلہ مزید کتنے دن تک جاری رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
لاہور میں رات بھر جاری رہنے والی بارش نے شہر کو ڈبو دیا۔ سڑکیں، گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں۔ 140 ملی میٹر ریکارڈ بارش نے انتظامیہ کی کارگردگی کا پول کھول دیا۔ کرنٹ اور چھتیں گرنے سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔پنجاب کے دارلحکومت میں ہونے والی بارش نے شہر میں ہر طرف جل تھل ایک کر دیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی جمع ہے جبکہ انڈر پاس پانی سے بھرے پڑے ہیں۔بارش کے باعث شہر میں بجلی غائب ہو گئی اور 200 سے زائد
فیڈر ٹرپ کر گئے۔ کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 5 افراد
زندگی کی بازی ہا ر گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔طوفانی بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور لوگ محصور ہوکر رہ گئے۔ جی پی او کے قریب سڑک میں شگاف پڑ گیا۔ گہرے شگاف میں پانی تیزی سے گرنے لگا جو کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق لاہور میں 170 ملی
میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ برسات رکنے کے بعد ہی پانی نکالنے کا کام شروع کیا جائے گا۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27، گوادر، پسنی تربت اور ژوب میں 30، لسبیلہ میں 31، پنجگور میں 32 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔