لاہور سے پہلی بار گوادر کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ روانہ، کتنے مسافر سوار ہیں؟ خوشخبری آ گئی
لاہور سے پہلی بار گوادر کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ روانہ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد ، کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے گوادر کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پہلی بار لاہور سے گوادر کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ روانہ کردی گئی ہے۔ لاہور سے روانہ ہونے والی فلائٹ میں 19 مسافر سوار ہیں اور یہ پرواز سرکاری یا نجی ایئر لائن کی نہیں بلکہ نجی چارٹرڈ طیارہ ہے جو براہ راست گوادر پہنچے گا۔
خیال رہے کہ گوادر شہر کو اپنی گہرے پانی کی بندرگاہ کے باعث خصوصی مقام حاصل ہے ۔ 400 ملین ٹن سالانہ کارگو کی ترسیل کی صلاحیت کی حامل گوادر بندرگاہ نومبر 2016 سے آپریشنل ہوچکی ہے تاہم شہر میں سی پیک کے تحت مختلف تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں جس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کار وہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ لاہور سمیت دیگر شہروں سے گوادر کیلئے براہ راست پروازوں کے باعث بزنس کمیونٹی کو بہت زیادہ سہولیات حاصل ہوں گی ۔