ہونے والا بچہ لڑکا ہوگا یا لڑکی؟ آپ حاملہ خاتون کو صرف دیکھ کرہی بتاسکتے ہیں اور وہ اس طرح کہ۔۔۔

برطانوی شہزادہ چارلس کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں۔ اگرچہ چارلس اور کیٹ نے پہلے دو بچوں شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ کی بار بھی ان کی پیدائش سے پہلے ان کی جنس معلوم نہیں کی تھی چنانچہ اب کی بار بھی انہوں نے ایسا نہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم برطانوی شہریوں کو وہ اس کام سے نہیں روک سکتے ، جو شدومد کے ساتھ کیٹ کے پیٹ میں پلنے والے بچے کی جنس پر بحث کر رہے ہیں۔اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس بار بھی کیٹ بیٹی کو جنم دینے جا رہی ہیں۔

شہریوں کے اس قیافے کی بنیاد ایک قدیم روایت ہے جس میں خاتون کے پیٹ کے ابھار کی ساخت کو دیکھ کر بچے کی جنس کا تعین کیا جاتا ہے۔ اس روایت کے مطابق بیٹا ماں کے پیٹ میں نچلے حصے میں پرورش پاتا ہے جبکہ بیٹی ہو تو وہ اوپری حصے میں ہوتی ہے۔ دونوں صورتوں میں بڑھے ہوئے پیٹ کی شکل مختلف ہوتی ہے۔ ماں کے پیٹ میں بیٹا ہو تو اس کا پیٹ نیچے کی طرف ڈھلکا ہوا محسوس ہوتا ہے اور اگر بیٹی ہو تو اس کے پیٹ کا ابھار اونچا اور چوڑا ہوتا ہے۔ چونکہ اس بار شہزادی کیٹ کے پیٹ کا ابھار اسی طرح کا ہے لہٰذا قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ شارلٹ کے بعد ایک اور بیٹی کو جنم دینے جا رہی ہیں۔ اب دیکھیں، یہ قیافہ درست ثابت ہوتا ہے یا نہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.