لڑکا یا لڑکی شادی کرنے کے قابل ہے یا نہیں؟ پتہ لگانے میں ہمیں کتنا وقت لگتا ہے؟ سائنسدانوں نے بتادیا

شادی کے لیے مردوخواتین جیون ساتھی کا انتخاب کرنے میں کتنا وقت لیتے ہیں اور یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کون لڑکا یا لڑکی شادی کے قابل ہے یا نہیں؟ اب سائنسدانوں نے جدید تحقیقاتی سروے میں اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ پہلے سے شادی شدہ مردوخواتین، جن کی علیحدگی ہو چکی ہوتی ہے، نیا جیون ساتھی چننے میں اوسطاً172دن کا وقت لگاتے ہیں۔ ان کے برعکس کنوارے لڑکے لڑکیاں یہ فیصلہ کرنے میں

210دن لگاتے ہیں کہ مجوزہ لڑکا یا لڑکی شادی کے قابل ہے یا نہیں۔ یوں کنوارے لوگ طلاق یافتہ لوگوں کی نسبت جیون ساتھی کے انتخاب میں 22فیصد زیادہ وقت لیتے اور زیادہ سوچ بچار کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف شکاگو کے سائنسدانوں نے اس سروے میں ہزاروں مردوخواتین سے سوالات کیے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ لوگ جیون ساتھی کے انتخاب میں بہت جلدی کرتے ہیں اور اتنا وقت نہیں لیتے جتنا انہیں لینا چاہیے۔ وہ اپنے منتخب کردہ لڑکے یا لڑکی کے بارے میں اتنی زیادہ معلومات حاصل کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتے۔ ہم نے جتنے لوگوں پر مشتمل سروے کیا ان میں سے اکثر مرد اور خواتین شادی کے وقت اپنے شوہر یا بیوی کی کھانے

پینے اور لباس سے متعلق پسند و ناپسند سے بھی آگاہ نہیں تھے۔ ہماری تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ ہم دوسروں کے بارے میں منفی رائے قائم کرنے میں بھی اتنی ہی عجلت سے کام لیتے ہیں اور بہت جلدی یہ طے کر لیتے ہیں کہ فلاں مرد یا عورت برے ہیں حالانکہ ہمیں کوئی حتمی رائے قائم کرنے سے پہلے ان کی شخصیت کے منفی پہلو کو مزید دیکھنے اور پرکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.