’کالج میں بوس و کنار کرتے لڑکے لڑکیوں کو پکڑنے کے لئے ’فوج‘ کی تعیناتی‘

تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط کے نفاذ کے لئے عموماً اساتذہ کی ذمہ داری لگائی جاتی ہے یا بعض اوقات ادارے کے سکیورٹی عملے کو بھی اس کام کے لئے استعمال کر لیا جاتا ہے لیکن چین کے ایک کالج نے عجب کام کیا کہ لڑکے لڑکیوں کو تمیز کے دائرے میں رکھنے کے لئے کمانڈو تعینات کر دئیے ہیں۔

’دی ٹیلیگراف‘ کے مطابق شانڈونگ صوبے کے بنزو ووکیشنل کالج کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن میں کمانڈو وردیاں اور ہیلمٹ پہنے ہوئے اہلکاروں کو کالج میں ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سکواڈ قابل اعتراض رویے کے تدارک کے لئے تشکیل دیا گیا ہے، جس میں سگریٹ نوشی اور گندگی پھیلانا وغیرہ شامل ہیں۔ دوسری جانب طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ اس سکواڈ کا مقصد کالج میں پیار محبت کا اظہار کرنے اور خصوصاً بوس و کنار کرنے والے سٹوڈنٹس کو پکڑنا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں تین باوردی افراد کو دیکھا جاسکتا ہے جو ایک لڑکے اور لڑکی کو گھیر کر ان کی تفتیش کررہے ہیں۔ کمانڈو سکواڈ نے اس جوڑے کو بغل گیر حالت میں پکڑا تھا جس کے بعد ان کی تفتیش کی جا رہی تھی کہ کسی طالب علم نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔
اس سے پہلے رزہاﺅ شہر کے ایک کالج کی انتظامیہ نے بھی طلبا وطالبات خبردار کیا ہے کہ وہ کالج کے اندر محبت کے اظہار اور خصوصاً بوس و کنار سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ’شان ڈونگ فارن لینگوئج ووکیشنل کالج‘ نے ایک کمرہ بھی مخصوص کررکھا ہے جس میں ایسے طلبا وطالبات کی تصویریں لگائی گئی ہیں جو غیر اخلاقی حرکات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تاکہ ان تصاویر کو دیکھ کر دیگر سٹوڈنٹ عبرت حاصل کریں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.