یہ لڑکی اپنے شرمناک نام کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ نہیں بناسکتی، ایسا کیا نام ہے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بناتے ہوئے آپ ممنوعہ علامات کا استعمال کریں، یا پہلے سے کسی کا منتخب کردہ نام استعمال کرنے کی کوشش کریں، تو آپ کو میسج ملتا ہے کہ یہ نام نہیں رکھا جا سکتا اور آپ کو کوئی اور نام منتخب کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔ امریکی لڑکی نیٹنلی وینر کے ساتھ تو ہمیشہ یہی ہوتا ہے، مگر اس وجہ سے نہیں کہ اُن کی جانب سے کچھ غلط کیا جاتا ہے بلکہ اُن کا نام ہی ’غلط‘ ہے۔
نیٹلی نے انٹرنیٹ پر ایک سکرین شاٹ شئیر کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنانے کی کوشش کی تو جواب ملا ”Offensive language discovered in the last name field.” یعنی آپ کے نام کے دوسرے حصے میں قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ انگریزی روزمرہ زبان میں لفظ weiner مردانہ جسم کے جنسی حصے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
نیٹلی کا کہنا ہے کہ weiner ان کا خاندانی نام ہے لیکن سوشل میڈیا ویب سائٹیں اسے قابل اعتراض قرار دے کر قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ نیٹلی نے اپنے مسئلے کا اظہار کیا تو بہت سے اور افراد بھی سامنے آ گئے جن کا کہنا تھا کہ انہیں بھی اپنے نام کی وجہ سے اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ ان میں Ben Schmuch اور Philip Sporn جیسے متعدد نام شامل تھے۔