نوجوان لڑکی اپنے محبوب کے فلیٹ پہنچی ، رات کو تعلقات قائم کرنے کے بعد جب صبح آنکھ کھلی تو اس کے ساتھ بیڈ پر کون موجود تھا ؟ زندگی ہی اُلٹ گئی
برطانیہ میں ایک کرکٹر نے اپنی ساتھی کرکٹر کی محبوبہ کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق 23سالہ ملزم الیکس ہیپبرن اور 22سالہ جوئی کلارک ورسیسٹرشائر کاﺅنٹی کرکٹ کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں۔ واقعے کی رات ایک نائٹ کلب میں جوئی کلارک اور متاثرہ 20سالہ لڑکی کی ملاقات ہوئی۔ لڑکی جوئی کلارک کے ساتھ اس کے فلیٹ پر آ گئی جہاں الیکس اور کلارک اکٹھے رہتے تھے۔ فلیٹ پر کلارک اور متاثرہ لڑکی نے جنسی تعلق قائم کیا اور لڑکی وہیں سو گئی۔
رپورٹ کے مطابق علی الصبح لڑکی اٹھی تو اس کے ساتھ کوئی اورشخص بستر میں موجود تھا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ ورسیسٹر کراﺅن کورٹ میں بیان دیتے ہوئے لڑکی نے بتایا کہ ”کمرے کی لائٹ بند ہونے کی وجہ سے میں اس شخص کو نہ دیکھ سکتی تاہم میں نے سمجھا کہ شاید وہ جوئی کلارک ہی ہے۔ 20منٹ بعد مجھے احساس ہوا کہ یہ وہ شخص نہیں ہے جس کے ساتھ میں نے رات کو جنسی تعلق قائم کیا تھا۔ اس پر میں نے اس شخص کو پرے دھکیلا اور بتی
روشن کی تو دیکھا کہ الیکس مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔میں نے رات کو شراب بھی پی تھی اوراس کی وجہ سے بھی میں غنودگی کے عالم میں تھی جس کی وجہ سے الیکس کو پہچاننے میں مجھے دیر لگی۔ “ الیکس نے اپنے بیان میں متاثرہ لڑکی کے الزام کی تردید کی ۔ عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔