’اگر اتنا پیار کرتے ہو تو اپنی جان دے کر دکھاﺅ‘ لڑکی کے باپ کا اس کے عاشق کو چیلنج، پھر عاشق نے کیا کیا؟ نئی تاریخ رقم کردی، جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا یہ بھی ممکن ہے

”ہم اپنی محبت کا امتحان دیں گے، تیرے گھر کے سامنے ہم اپنی جان دیں گے،“ یہ کسی سستی فلم کا گھٹیا سا گانا ہے جو ایک ایسے بے وقوف عاشق کے جذبات کا ترجمان ہے جو حرام کی موت کو سچی محبت کا ثبوت سمجھتا ہے، مگر حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اس دنیا میں واقعی ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو اپنے عشق

کی صداقت کو ثابت کرنے کے لئے خودکشی کر سکتے ہیں۔ محبت کے نام پر یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کے گھر جا کر اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔

”ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق یہ ناقابل یقین کام حکمران بی جے پی جماعت کے اریرامنڈل یوتھ ونگ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے نائب صدر اتل لوکھنڈے نے کیا ہے۔ اتل کے دوستوں کا کہناہے کہ وہ 13 سال سے ایک لڑکی کے عشق میں مبتلاءتھا۔ لڑکی کا والد اسے اپنی بیٹی کا رشتہ دینے پر تیار نہیں تھا اور جب اتل نے اسے

خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیںتو وہ اپنا گھر بدلنے پر بھی مجبور ہو گیا۔ باپ کو دھمکیاں ملنے پر لڑکی نے بھی اتل سے قطع تعلق کر لیا لیکن وہ بدستور ان کا تعاقب جاری رکھے ہوئے تھا۔ بالآخر اس پریشانی سے تنگ آئے لڑکی کے والد نے ایک ایسا کام کر ڈالا کہ برسوں سے جاری یہ کہانی یکلخت اپنے انجام کو پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رات ساڑھے نو بجے اتل ایک بار پھر لڑکی کے گھر جا پہنچا۔ لڑکی کے والد نے اس سے کہا کہ اگر وہ واقعی اس کی بیٹی سے سچی محبت کرتا ہے تو خود کو گولی مار کر دکھائے۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر اتل زندہ بچ گیا تو اس کی بیٹی کو دلہن بنا لے اور اگر مر گیا تو پھر اگلے جنم دونوں ایک ساتھ ہوں گے۔ اتل نے بھی اپنے ’جذبہ صادق‘ کی طاقت پر بھروسہ کیا اور اپنے سر میں گولی مار لی۔نتیجہ وہی ہوا جو انتہائی قریب سے سر میں گولی لگنے پر عموماً ہوتا ہے۔ نامراد عاشق جان سے گیا اور عشق ممنوع کی ایک اور داستان اپنے المناک انجام کو پہنچی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.