’میری مدد کرو، میرا باپ 14 سال سے مسلسل مجھے اور میری بہن کو۔۔۔‘ گھر سے بھاگنے والی لڑکی پولیس کے پا س پہنچ گئی اور ایسا غیر اخلاقی ترین انکشاف کردیا

امریکہ میں ایک لڑکی گھر سے بھاگ کر پولیس کے پاس جا پہنچی اور ایسی درخواست کر دی کہ سن کر پولیس والوں کے بھی ہوش اڑ گئے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے باپ نے اسے اور اس کی جڑواں بہن کو گھرمیں کئی سال سے قید کر رکھا ہے اور دونوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔ لڑکی نے بتایا کہ اس کے باپ کی جنسی زیادتی کی وجہ سے اس کی بہن دو بچوں کی ماں بھی بن چکی ہے۔

پولیس نے گھر سے لڑکی کی دوسری بہن اور دو بچوں کو بازیاب کرا لیا ہے جن کا باپ اس لڑکی کا سگا باپ ہے۔ پولیس نے اس بدبخت شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان لڑکیوں کے باپ کا نام جیری لی کری ہے جس نے اپنی جڑواں بیٹیوں کو کم عمری میں ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا۔ وہ انہیں اکثر مارتا پیٹتا اور انتہائی کم کھانا دیتا تھا جس کی وجہ سے دونوں لڑکیوں کی صحت انتہائی ناگفتہ بہ تھی۔ وہ بیٹیوں کو گھر سے باہر بھی نہیں نکلنے دیتا تھا۔“رپورٹ کے مطابق پولیس کو جیری کی اہلیہ شیلا مشعیل ولسن کی بھی تلاش ہے جس پر غفلت برتنے کا الزام ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.