آپ بھی بازار سے یہ چپس بے حد شوق سے کھاتے ہونگے، لیکن اِن کو کھاتے ہی آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ بچوں کیلئے خریدنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

چٹ پٹی بازاری اشیاء کے شوقین لوگ اکثر اس بات کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ مضر صحت اجزاء سے بھرپور یہ چیزیں اُن کی صحت کا بیڑہ غرق کر سکتی ہیں۔

فاسٹ فوڈ کہلانے والی ان اشیاء کے عمومی نقصانات کے بارے میں آپ بھی سنتے رہتے ہوں گے لیکن حال ہی میں بین اقوامی شہرت یافتہ کمپنی پیپسی کی ایک ذیلی کمپنی کے چپس کے بارے میں ایسا خطرناک انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ جسے جان کر شاید آپ دوبارہ کبھی بازاری چپس کھانے کی غلطی نہیں کریں گے۔

ویب سائٹ naturalnews.comکے مطابق پیپسی کی ذیلی کمپنی ’فریٹو لے کارپوریشن‘ کے چپس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ یہ زہریلے ہیں اور انسان صحت کیلئے بے حد خطر ناک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس کمپنی کے چپس میں Genetically Modified Pestiside Producing cornجیسے اجزاء پائے گئے ہیں جو انسانی جسم میں ہارمون کا توازن بگاڑسکتے ہیں اور حتیٰ کہ ان کی وجہ سے گردے بھی ناکارہ ہوسکتے ہیں۔

یہ خطرناک انکشافات کمپنی کی پراڈکٹ ’سن چپس (Sun Chips)‘ پر کئے گئے حالیہ ٹیسٹوں کے بعد سامنے آئے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان چپس میں پائے جانے والے مضر اجزا گردوں کے علاوہ جگر کی خرابی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ اس میں موجود Btکارن میں پائی جانے والی پروٹین انسانی خون میں شامل

ہوکر بھاری نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ اسی طرح اس میں پائے جانے والے گلائفوسیٹ کی وجہ سے جسم میں تیزابی ماحول پیدا ہوجاتا ہے جس میں کینسر کے خلیات کی افزائش ہو سکتی ہے۔ ان انکشافات کی بنیاد پر ماہرین صحت نے خبر دار کیا ہے کہ Sunچپس پروڈکٹ سے ہر ممکن احتیاط برتی جائے ورنہ صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.