لائبریری سے کئی سال پرانی زہریلی کتابیں دریافت، ان کتابوں میں زہر کیوں رکھا گیا ہے ؟ حقیقت جان کر آپ کے پاؤں تلے زمین کھسک جائے گی
ڈنمارک کی ایک لائبریری سے کئی سال پرانی کتابیں دریافت ہوئی ہیں جو کہ زہریلی ہیں اور انہیں چھو کر اگر انہی ہاتھوں سے کوئی چیز کھا لی جائے تو انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ جب سائنسدانوں نے ان کتابوں پر تحقیق کی تو ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ سائنسدان
بھی دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ کتابیں یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کی لائبریری سے ملی ہیںجو 16ویں اور 17ویں صدی عیسوی کی ہیں۔جب سائنسدانوں نے مائیکرو ایس آر ایف ٹیکنالوجی کے ذریعے کتابوں کا مشاہدہ کیا تو معلوم ہوا ہے کہ ان پر سنکھیا (Arsenic)موجود ہے جو لوگوں کی موت کا سبب بنتا ہے۔جب کتابوں پر سنکھیا کی آنے کا سبب دریافت کرنے کے لیے تحقیق کی گئی تو پتا چلا کہ 19ویں صدی تک آئل پینٹنگ میں سنکھیا استعمال کیا جاتا تھا جو اس وقت تو
نقصان دہ نہیں ہوتا تھا لیکن وقت کے ساتھ جیسے جیسے اس دور کی تصاویر بوسیدہ ہوتی گئی ان میں موجود سنکھیا باہر آتا گیا اور لوگوں کے لیے خطرناک بنتا گیا۔ ان کتابوں کے سرورق میں سنکھیا استعمال کیا گیا تھا جو اب پوری کتابوں میں پھیل چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کتابوں میں سے ایک قدیم رومن لاءکی کتاب ہے اور دوسری کلیسائی قوانین کی۔اب انہیں ہاتھوں پر حفاظتی دستانے پہن کر ہی انتہائی احتیاط کے ساتھ پڑھا جا سکتا ہے۔(ع،ع)