نواز ، عباسی اور شہباز کیخلاف نیب کا شکنجہ مذید سخت ، ایل این جی معاملہ کھل گیا
نیب نے اپنا شکنجہ مزید سخت کرتے ہوئے سابق وزرائے اعظم محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی ودیگر کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، قواعد کے خلاف من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا15 سالہ ٹھیکہ دینے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دیدی ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں، نیب تمام متعلقہ افراد سے ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف،سابق وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف قومی خزانے کو مبینہ طور پراربوں روپے
کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ، سابق سیکرٹری کلچر ٹورزم اینڈ اینٹیک ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے افسران/اہلکاران اوردیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سندھ کلچرل فیسٹیول 2014ءمیں قواعد کے خلاف ٹھیکہ دینے اور بدعنوانی کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو تقریبا127ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، متعلقہ سیکرٹریز، چنیوٹ سے سابق ایم پی اے اور رمضان شوگر ملز لمیٹڈ چنیوٹ کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ سابق چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس
ایڈمرل ریٹائرڈ احمد حیات، سابق جنرل منیجر کے پی ٹی بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید جمشید زیدی اورمیسرز کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کے خلا ف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر غیر قانونی طور پر کنٹریکٹ میں توسیع کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو تقریبا21 ارب روپے کا روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق صوبائی وزیر بلوچستان شیخ جعفر خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ عبد الطیف خان کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق صوبائی وزیر براے جنگلات بلوچستان عبیدا للہ بابت اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری فنڈز میں خردبرد اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاالزام
ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور عبداللہ خان ، سیکرٹری گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرغیرقانونی تعیناتیوں کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ایم پی اے تحصیل کوٹ ادو جوادکامران کھر اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ان پرمظفر گڑھ میں کاغذات میں ردوبدل کر کے سرکاری اراضی الاٹ کروانے کا الزام ہے۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کی انتطامیہ اوردیگرکے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پرعوام سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی اور مشتبہ رقوم کی منتقلی کاالزام ہے۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے زمرد خان سابق کنزرویٹرمحکمہ
جنگلات ، گلبار خان ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اوردیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر ٹمبرپالیسی 2013 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرمانہ وصول کئے بغیر لکڑی کی غیر قانونی نقل و حمل کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو تقریبا44.46ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے محمد امجد اور مرتضیٰ امجد( ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی) کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پرعوام سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی اور مشتبہ رقوم کی منتقلی کاالزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے نرالا ایم ایس آر فوڈز لمیٹڈ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر بدعنوانی کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچا۔ لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران/اہلکاران دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی
منظوری دی گئی۔غیر قانونی طریقے سے سرکاری اراضی الاٹ کرنے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق جنرل منیجر پاکستان سٹیٹ آئل عبد الحکیم صدیقی اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا رفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طورپر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پٹرولیم لیوی میں خوردبرد کاالزام ہے۔اجلاس نے ڈیلی سروان اخبار کے مالک غلام حسین سچاوری ولد رئیس بدھو خان کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزم پر بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دینے اورمبینہ طور پرمشتبہ رقوم کی منتقلی کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے چیف ایگزیکٹو افسر پختون خواہ انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اکبر ایوب خان اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پرپیڈو میں غیرقانونی تقرریوں
کاالزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے محکمہ آبپاشی خیر پور ڈویڑن کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری فنڈز میں خردبرداور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو تقریبا9کروڑ41لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وائس چانسلر بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر سید خواجہ علقمہ اور دیگرکے خلا ف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پرمبینہ طور پر لاہور میں غیرقانونی طور پر سب کیمپس کھولنے ، بڑے پیمانے پرطلبہ سے کروڑوں روپے کی رقم فیس کی صورت میںوصول کرنے کاالزام ہے۔ سید محمود شاہ اور دیگر کے خلاف انکوائری اور میسرز خورشید سپننگ ملز لمیٹڈ فیصل آباد، اس
کے ڈائریکٹرز اور دیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر ا نکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے ، بد عنوانی ایک کینسر ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا انتہائی ضروری ہے۔ نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کو نہ صرف اپنی قومی زمہ داری سمجھتے ہیں بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور کاوشےں کررہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس
شوائد کی بنیا د پر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔ نیب ’ احتساب سب کےلئے “ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور پاکستان کی عوام سے ہے۔ نیب افسران اپنے فرائض پوری ایمانداری ، دیانت ، میرٹ، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیں اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔