عمران خان سے شادی سے قبل لوگ میرے پاس کیوں آتے تھے؟ خاتون اول بشریٰ بی بی کا انٹرویو، حیرت انگیز انکشافات
خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ میں اب لوگوں سے نہیں ملتی کیونکہ میں فلاحی اور عوامی خدمت کے کاموں میں وقت گزارنا چاہتی ہوں۔
نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ پہلی زندگی میں لوگ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے قریب ہونے کیلئے اور دینی رہنمائی کیلئے میرے پاس آتے تھے مگر اب لوگ عمران خان کے قریب ہونے کیلئے مجھ سے ملنے آتے ہیں، مجھے سے ملنے والے لوگ عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں خاتون اول نے کہا کہ میں اب لوگوں سے نہیں ملتی کیونکہ اب میں اپنا زیادہ تر وقت فلاحی اور عوامی خدمت کے کاموں میں گزارنا چاہتی ہوں۔