’میری ماں نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا جس کی وجہ سے میں اس غیر اخلاقی ترین عادت میں مبتلا ہوگئی کہ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسا انکشاف کردیا کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا

غیرمردوخواتین کے ہاتھوں بچوں کو جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات کے متعلق تو گاہے خبریں آتی رہتی ہیں لیکن امریکہ کی معروف ماڈل نے بچپن میں ایسے شخص کے ہاتھوں جنسی ہراساں ہونے اور ایک غیر اخلاقی ترین لت میں پڑ جانے کا انکشاف کیا ہے کہ کوئی اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 33سالہ نکی ڈیوبوز کا کہنا ہے کہ ”مجھے بچپن ہی میں جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا اور یہ سب کچھ کسی اور نے نہیں بلکہ خود میری ماں نے

میرے ساتھ کیا۔ اس کے اسی غیر اخلاقی کام کی وجہ سے مجھے جنسیت کی ایسی لت پڑی کہ میں آج تک اس سے نہیں نکل سکی۔“
نکی کا کہنا تھا کہ ”میری ماں نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنا اس وقت شروع کیا جب میری عمر 8سال تھی۔ اس کی ابتداءباتھ روم سے ہوئی، جب میں نہا رہی ہوتی تھی تو میری ماں اندر آ جاتی اور مجھے نہلانے کے بہانے میرے جسم کے پوشیدہ حصوں کو انتہائی نامناسب انداز میں چھونے لگتی۔ اس وقت تو مجھے کچھ

سمجھ نہیں آتی تھی لیکن اب میں جانتی ہوں کہ وہ ایسا کیوں کرتی تھی۔جب میری عمر 13سال کی ہوئی تو اس کے اس روئیے میں شدت آ گئی اور اس نے میرے ساتھ ایسا کچھ کرنا شروع کر دیا جو میں بیان نہیں کر سکتی۔پھر کئی سال تک یہ سلسلہ چلتا رہا اور اس کی وجہ سے مجھے جنسی عمل کی ایسی لت پڑی کہ جیسے لوگ منشیات کے عادی ہوتے ہیں۔یہی وجہ تھی کہ میں نے پے درپے کئی مردوں کے ساتھ تعلقات استوار کیے۔ 2012ءمیں میری ماں کی موت ہو گئی اور تبھی اس کے ہاتھوں میرا جنسی استحصال کا خاتمہ ہوا۔ تب میں نے اپنے آپ کو سمیٹنے اور ایک نئی زندگی شروع کرنے کی ضرورت محسوس کی۔ تاہم میں آج بھی اس سالہا سال کی جنسی ہراسگی کے اثرات سے باہر نہیں نکل سکی ہوں۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.