ماں کا انتقام، ہائیکورٹ سے بری ہونے پر بیٹے کے قاتل کو قتل کردیا

پنجاب میں ماں نے 7 برس بعد بیٹے کے قتل کا انتقام لے لیا، ہائی کورٹ سے بری ہونے پر ماں نے فائرنگ کرکے قاتل کو مار ڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 7 سال قبل نعمان عرف کوڈو نے پروین نامی خاتون کے بیٹے کو قتل کیا تھا، نعمان عرف کوڈو سیشن کورٹ سے سزائے موت کے بعد اپیل کے بعد ہائی کورٹ سے بری ہوگیا تھا۔

ملزم کے بری ہونے پرخاتون پروین نے بیٹے اور 2 نامعلوم افراد کے ہمراہ نعمان عرف کوڈو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد تھانہ صدر میں پروین اس کے بیٹے اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.