مدینہ منورہ میں شدید ژالہ باری سے نقصان

سعودی عرب کے متعدد شہروں میں موسلا دھار بارش بعض شہروں میں ژالہ باری جبکہ جدہ میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق طائف کے بعض علاقوں میں ہلکی جبکہ بعض میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ محکمہ شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کرنل ناصر الشریف نے مقیمین اور مقامی افراد کو ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں میں قیام کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے پہاڑوں سے آنے والا برساتی ریلا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جس سے جانی ومالی نقصان کا اندیشہ ہے۔ادھر مدینہ منورہ ریجن میں بھی غیر معمولی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ شہر میں اولوں سے بعض گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.