”کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں۔۔۔؟“ مہاتیر محمد کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان سے یہ کہا تو ایسا کام ہو گیا کہ پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا دورہ مکمل کر کے پاکستان روانہ ہو چکے ہیں اور آج کسی بھی وقت وطن پہنچ جائیں گے۔
وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران جہاں کئی امور پر گفتگو ہوئی اور معاہدے کئے گئے وہیں ایک ایسا دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رکھی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک تقریب کے دوران جب وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کیساتھ کھڑے ہو کر تصاویر بنوا رہے تھے تو ملائیشین خاتون اول بھی آ گئیں۔
مہاتیر محمد کی اہلیہ اور ملائیشین خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان کے پاس پہنچ کر ان سے پوچھا کہ ”کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں۔۔۔؟“ تو وزیراعظم نے بھی مودبانہ طریقے سے جواب دیا کہ ”یقینا“ اور اس کیساتھ ہی مہاتیر محمد کی اہلیہ نے ان کا ہاتھ تھام لیا اور پورا ہال تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھا۔