ماہرہ خان کی شادی کی تقریب میں رقص کی ویڈیو وائرل
اداکارہ ماہرہ خان کی اپنی دوست کے ہمراہ فلم ’پرے ہٹ لَو‘ کے ایک گانے پر رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل موہ لیے۔
ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں اپنے ملک کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک میں بھی سراہا جاتا ہے۔ ماہرہ خان کے مداح ان کے نئے ڈراموں اور فلموں کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اداکارہ سے متعلق خبروں کے لیے بےتاب دکھائی دیتے ہیں۔
اب یہی دیکھیں ! سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کسی شادی کی تقریب کی ہے اور ماہرہ خان اپنی ایک دوست کے ہمراہ رقص کررہی ہیں، بیک گراؤنڈ میں فلم ’پرے ہٹ لوَ‘ کا گانا چل رہا ہے۔ ماہرہ خان اداکارہ کیساتھ کیساتھ ایک ماہر رقاصہ بھی ہیں جس کا اظہار اس چند منٹ کی ویڈیو میں بھی ہوجاتا ہے۔
ماہرہ خان نے چند منٹ کی ہی ویڈیو میں ڈانس کے ایسے خوبصورت اور دلکش اسٹیپس لیے کہ مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ بہت عرصے بعد پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کو ایسی ہیروئن ملی ہیں جو خوبصورت اداکاری کیساتھ بہترین رقاص بھی ہے۔