ماہرہ خان ٹکسٹائل برانڈ کے لئے ٢ دن کا شوٹ ، کمپنی سے کیا کچھ مانگ لیا

اداکارہ وماڈل ماہرہ خان نے سکیورٹی کے بغیر کام سے انکار کردیا۔ماہرہ خان نے گزشتہ ہفتے لاہور میں ایک مشہور ٹیکسٹائل برانڈ کے لئے شوٹ کیا جس کے لئے انہوں نے دو دن کا معاوضہ70 لاکھ روپے وصول کیا جبکہ قیام و طعام اور میک اپ کے اخراجات الگ تھے۔ماہرہ خان کی ٹیم نے ایک روز قبل کمپنی سے مطالبہ کیا کہ انہیں لاہور میں ٹریولنگ کے لئے لینڈ کروزر چاہیے جس کے ساتھ ساتھ

سکیورٹی کی ایک گاڑی بھی ساتھ ہوگی جس پر کمپنی نے ان کی شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کی توانہوں نے لاہور آنے کی حامی بھری۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کمپنی نے ماہرہ خان کی سیکورٹی کے لئے ایلیٹ فورس کے چار مسلح جوان اور گاڑی بھی مہیا کی جس کے بعد انہوں نے جلو پارک میں شوٹ کرایا۔یاد رہے کہ اس سے کچھ عرصہ قبل ماہرہ خان نے ایک شاپنگ مال کے کمرشل کی شوٹنگ کے دوران

سات گارڈز کی موجودگی میں کام کیا تھا کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ان کے پاس نہ آئے۔لاہورمیں ہونے والے تازہ شوٹ کے دوران پندرہ ایکسٹرا لڑکیوں نے بھی حصہ لیا جن کا کہنا تھا کہ کیا ماہرہ خان کو جان کا خطرہ ہے یا کوئی اور وجہ ،کیونکہ وہ ہمیشہ گارڈز کوساتھ لے کر چلتی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.