یہ وہ عظیم انسان ہیں جنکو علاج کے لیئے ڈاکٹرز کی جانب سے امریکہ بھیجنے کی تجویز دی گئی مگر جانے سے انکار کردیا کہ…جان کر آپ بھی سلام کریں گے
میجر جنرل مقصود عباسی انتقال کرگئے ۔
یہ وہ عظیم انسان ہیں جنکو علاج کے لیئے ڈاکٹرز کی جانب سے امریکہ بھیجنے کی تجویز دی گئی مگر پاک فوج کے اس جرنیل نے یہ کہہ کر امریکہ میں علاج کے لیئے جانے سے انکار کردیا کہ میں افواج پاکستان میں اہم ذمہ داریوں پر تعینات رہا ہوں میرے سینے میں دفاع وطن کے اہم راز ہیں اور جب امریکہ علاج کے لیئے جاوں گا تو وہاں ادویات کے اثرات سے میری دھرتی کے اہم راز مجھ سے افشا ہوسکتے ہیں میں نہیں چاہتا کہ میں اپنی جان کے عوض اپنی دھرتی کے راز افشاء کروں اور یوں انہوں نے خدا کی جانب سے دی ہوئی سانسیں پاک سرزمین پر پوری کیں ۔ ایسے عظیم انسان قوموں اور نسلوں کے لیئے مثال ہوتے ہیں ۔ کاش ہمارے سیاستدان بھی ملک و قوم کے لئے ایسا ہی جذبہ رکھتے اور بیرون ملک سے اپنی دولت اور کاروبار پاکستان لے آتے تو آج سارے پاکستانی خوشحال ہوتے-
اللہ تعالی انکی مغفرت کرے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین