دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر اسحاق کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے لیکن ان کی اہلیہ نے اب ایسا کارنامہ سرانجام دیدیا کہ آپ عش عش کر اٹھیں گے

پاک فوج کے میجر اسحاق گزشتہ سال دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہو گئے تھے تاہم اب ان کی بیوہ ڈاکٹر عائشہ نے بہادری کا ایسا انتہائی شاندار کارنامہ انجام دے دیاہے کہ پوری قوم ہی عش عش کر اٹھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس وقت یہ پوسٹ تیزی کے ساتھ شیئر ہو رہی ہے کہ میجر اسحاق شہید کی بیوہ ڈاکٹر عائشہ نے بھی ملک کی خدمت کیلئے اپنے شوہر کے بعد خود بھی پاک فوج میں شمولیت اختیار کر لی ہے .

سوشل میڈیاپر شیئر ہونے والی پوسٹ میں کہا جارہاہے کہ پاک فوج کے میجر اسحاق کی شہادت کے بعد ان کی اہلیہ نے آرمی میڈیکل کورس کیلئے اپلائی کیا اور وہ اس میں منتخب ہو ئی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد اور کاکول اکیڈمی میں تمام مراحل کو کامیابی سے عبور کر لیاہے ، انہوں نے 200 میٹر کے فاصلے سے جی تھری رائفل چلائی اور 16 میں سے 15 اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے بعد انہیں کورس کی بہترین ’فائرر‘ کا اعزاز دے دیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 نومبر 2017 میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 28 سالہ میجر اسحاق نے شہادت حاصل کی۔ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھے ۔ا ن کے پسماندگا میں بیوہ اور ایک سالہ بچہ شامل ہے ۔ میجر اسحاق کی شہادت کے بعد ڈاکٹر عائشہ نے ہار نہیں مانی اور خود بھی پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ۔

News 1539582631 8679

News 1539582631 5362

News 1539582631 2005
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر عائشہ نے پنجاب میڈیکل کالج سے 2015 میں اپنی پڑھائی مکمل کی تھی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.