”تحریک انصاف والوں نے مجھے وزیراعلیٰ بنانے کی پیشکش کی لیکن میری جوان بیٹی ہے، میں کس طرح اسے ۔ ۔ ۔“ مخدو م احمد محمود نے عمران خان پر اب تک کا سب سے خوفناک الزام لگادیا
مخدوم احمد محمود عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے
مجھے PTIمیں شمولیت کے لیے بہت بڑی بڑی آفرز آئی ہیں مجھے یہ کہتے تھے کہ تم سی ایم بن جانا لیکن میں نے کہا کہ میرے جوان بچے ہیں میری جوان بیٹی ہے میں ان کو ایسے شخص کے حوالے کیسے کرسکتا ہوں جو نشہ کرتا ہو جو کوکین پیتا ہو… pic.twitter.com/J3h9qHy9r3— Ali Ch. (@Liaquat888) May 21, 2018
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ منظور احمد وٹو اور سید مخدوم احمدپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2018کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے تاہم اب مخدوم احمد محمود کا موقف بھی سامنے آگیا اور انہوں نے سیاست کو ہی خیرباد کہہ دیا، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے ہمراہ کچھ دن قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم احمد محمود نے کہاکہ اگر محنت کرگئے تو پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں سویپ کرے گی انشاءاللہ۔
مخدوم احمد محمود نے کہاکہ ” ایک ورکر کی حیثیت سے پیپلزپارٹی میں رہوں گا لیکن صاف بتادیں کہ تحریک انصاف نے انہیں بھی پیشکشیں کی ہیں، لیکن جواب دیا کہ میرے جوان بچے ہیں، میری جوان بیٹیاں ہیں، میں نے 35سال سیاست کر لی ، اب انہوں نے کرنی ہے۔وزیراعلیٰ بنانے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے کہاکہ میں اپنے بچوں کو ایک ایسے شخص کے حوالے نہیں کرسکتاجونشہ کرتاہے
، جوشخص کوکین پیتا ہے ، میں اپنے معصوم بچوں جن کی پرورش سیدانی بی بی اور میں نے کی ہے ، ان کے حوالے کیسے کردوں، آپ بھی یہ سوچیں“۔ ساتھ ہی مخدوم احمد محمودباربار یہ گفتگو آف دی ریکارڈ اورنہ چھاپنے کی ہدایت بھی کرتے رہے کیونکہ اس سے عمران خان کا دل ٹوٹے گا۔
محمود احمد محمود نے کہاکہ عمران خان میرے علاقے میں، رحیم یار خان میں پیداہوتاتو اب تک کالاقراردیاجاچکاہوتا، کیا کردار ہے ان کا؟ ساری دنیا ان کے پیچھے لگی ہوئی ہے ، کردار تو دیکھو، میں سیاست کو خیرباد کہہ چکا۔