مکہ مکرمہ میں کتنے لاکھ اللہ کے مہمان سحری کرتے ہیں اور انہیں کھانا کون فراہم کرتا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے گورنریٹ کے ماتحت ضیافت اور سبیل کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں زائرین کو روزانہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ سحر پیکٹ تقسیم کریں۔ اس عمل میں 57ادارے تعاون کرینگے۔ سحر پیکٹ مسجد الحرام اس کے خارجی صحنوں اور بسوں اسٹینڈ ز پر تقسیم کئے جائیں گے جہاں زائرین بس کے انتظار میں کھڑے ہوتے ہیں۔ تقسیم کا عمل تہجد اور فجر کی نمازوں کے درمیان انجام دیا جائیگا تاکہ ضیوف الرحمان آسانی سے سحر کرسکیں۔