ساڑھے 5 سال بعد ملالہ یوسفزئی کی پاکستان واپسی، کس بات پر رونے لگیں

ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے ساڑھے 5 سال بعد وطن واپس آنے پر بہت خوش ہوں، ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ یہ سچ ہے، گزشتہ 5 سالوں میں صرف ایک ہی خواب دیکھا ہے کہ اپنے ملک میں قدم رکھ سکوں، شاید تھوڑا وقت اور درکار ہو کہ مجھے یقین آئے کہ میں پاکستان ہوں۔

ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 20 سال کی ہوں لیکن زندگی میں بہت کچھ دیکھا ہے، مجھ پر حملہ ہونا اور ملک چھوڑنا بہت مشکل تھا، چاہتی تو ملک کو کبھی نہ چھوڑتی۔ ملالہ یوسفزئی پاکستان کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئیں۔ انہوں نے کہا ہمیشہ سے یہ خواب تھا کہ پاکستان امن سے جاؤں، پاکستان کا مسقبل نوجوان ہیں، ہمیں نوجوانوں کی تعلیم کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کام کر رہے ہیں، پاکستان میں بھی بچوں کی تعلیم کے لیے کام کرنا چاہتی ہوں۔

دریں اثناء وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملالہ یوسفزئی نے والدین کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور ماروی میمن بھی موجود تھیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.