اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی سے عمران خان کی ملاقات، کپتان نے انہیں کھری کھری سنا دیں کیونکہ۔۔۔

تحریک انصاف کی انتخابی جیت کے بعد عمران خان حکومت سازی کی تیاری میں مصروف ہیں اور ان سے مختلف ممالک کے سفراءاور پاکستانی عہدیدار ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ان سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے بھی ملاقات کی جنہیں عمران خان نے کھری کھری سنا دیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق عمران خان نے ملیحہ لودھی سے ملاقات میں کہا کہ ”ماضی میں مسئلہ کشمیرکے کسی

مستقل حل کی تلاش میں کوئی قابل ذکر پیشرفت نہیں ہو سکی۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کے حل میں تیزی لائی جانی چاہیے۔“

رپورٹ کے مطابق ملیحہ لودھی نے بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان کو انتخابی جیت پر مبارکباد دی اور انہیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے عمران خان کو مسئلہ کشمیر کے حل میں پاکستان

کے کردار کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جاپان، برطانیہ، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سفیر بھی ملاقات کر چکے ہیں او ربھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی انہیں فون پر وزیراعظم بننے کی مبارکباد دے چکے ہیں۔ فون کال میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ”بھارت پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.