چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نےڈیم فنڈ کیلئے پہل کردی، کتنے پیسے دینے کا اعلان کیا؟ جانیے
چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے ڈیمز فنڈ کے لئے5کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا، انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے وہ بھی ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کرحصہ ڈالیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈیمز کیلئے فنڈز کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے پانچ کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اپنے
ایک بیان میں انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے ایک ڈونرز کانفرنس بلائیں، اس کانفرنس میں کاروباری شخصیات کو مدعو کیا جائے۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے مزید کہا کہ ڈیمز فنڈ میں رقوم دینے والوں کو یقین رکھنا چاہئے کہ ان کا پیسہ ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہوگا، موجودہ صورتحال میں پاکستان کو ایک نہیں کئی ڈیمز کی ضرورت ہے، انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ
بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے بھی ڈیمز فنڈ میں ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے پانی کے بحران سے متعلق قوم سے اہم خطاب کیا تھا۔اپنے میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈز میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیم نہ بنائے گئے تو2025 میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، قحط کا خدشہ ہے، اور اس بحران سے نمٹنے کیلئے ملک کے لئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔