یوم دفاع ۔۔۔ ملک ریاض کے دھماکے دار اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیئے
بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے یوم دفاع کے حوالے سے شاندار اعلان کردیا۔ ملک ریاض نےاعلان کیا ہے کہ یوم دفاع وشہدا کی مہم کا بحریہ ٹاؤن بھرپور حصہ بنے گا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج ہمارا اثاثہ ہے ۔ہر سال قوم پاک فوج کی قربانیوں کی یاد میں 6 ستمبر کو یوم دفاع مناتی ہے۔اس دن کو منانے کے کے لیے خصوصی انتظامات کئیے جاتے ہیں جبکہ قوم کا ولولہ بھی دیدنی ہوتا ہے۔اس مرتبہ پاک فوج نے یوم شہداء کے حوالے سے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کردیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے
جاری کردہ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قوم اس سال 6 ستمبر کو منفرد اندازمیں اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کریگی۔انکا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر،،میڈیاودیگرقومی اداروں کےہم آہنگ ہرپاکستانی اس منفردملک گیرمہم کا حصہ بنےگا۔شہدااوران کےلواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا جائےگا۔۔شہید اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اورسرمایہ ہیں۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر
میجر جنرل آصف غفور کا یہ بھی کہنا تھا کہزندہ قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔قوم 6 ستمبر کو منفرد اندازمیں اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کریگی۔۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس مرتبہ یوم دفاع ’ہمیں پیارہےپاکستان سے’ کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے یوم دفاع کے حوالے سے شاندار اعلان کردیا۔
ملک ریاض نےاعلان کیا ہے کہ یوم دفاع وشہدا کی مہم کا بحریہ ٹاؤن بھرپور حصہ بنے گا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بحریہ ٹاؤن یوم دفاع وشہدا کی مہم کا بھرپور حصہ بنے گا، یوم شہدا پر تمام شہدا کی تصاویر لگا کر ان کے گھر جائیں گے اور انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے