بادشاہی مسجد کی حالت زار، ملک ریاض نے بڑا اعلان کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

چیئر مین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے کہا ہے بادشاہی مسجد ہمارے حوالے کر دیں اسے بحال کر دیں گے ،یہ اللہ کا گھر ہے جو کرے گا اس کا فائدہ ہو گا ، اس سے بہتر کوئی کام ہو ہی نہیں سکتا،

اتنا ثواب ہے، ساری عمر کے لیے کافی حکومت اسے نیب کو دے دے یا مجھے ،کمیٹیاں ایسے کام نہیں کیا کرتیں، کمیٹیوں کے فیصلے نیب دیکھ لے گی، اس میں جتنا پیسہ لگے گا میں لگا دوں گا ،بادشاہی مسجد اگر اصل حالت میں بحال ہو جاتی ہے تو سب کو ثواب ہو گا۔

وہ د نیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کر رہے تھے۔سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے میزبان اجمل جامی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بادشاہی مسجد کی حالت زار کا ذکر میں نے وزیر اعلیٰ شہبا ز شریف سے کیا ایک بحریہ ٹاﺅن مسجد کا انتظام دیکھیں اور دوسری جانب بادشاہ کی بنائی ہوئی اس مسجد کی حالت زار ؟ اس کے بعد کمیٹی بنائی گئی کامران لاشاری اس کے سربراہ

مقرر ہوئے ، پھر اوقاف والے آ گئے ، آپس میں ٹکراﺅ تھا ، مسجد کی دیوار ،چھتوں میں سوراخ ہیں ، کچرے کے ڈھیر لگے ہیں،کو ئی پرسان حال نہیں ہے ، چیف جسٹس باب پاکستان اور بادشاہی مسجد کی فریاد بھی سن لیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.