’’ 358 ارب روپے لے لیں اور تمام کیسز ختم کر دیں ‘‘ ملک ریاض کی آفر پر عدالت نے کیا جواب دیا؟ حقائق نے بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو بھی چکرا کر رکھ دیا
سینئر صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ مجھے نیب کے پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ تھوڑی سی انکی تعریف بھی کرنی پڑتی ہے کیونکہ پہلی بار کراچی نیب نے کم از کم اتنا حوصلہ تو کیا ہے کہ وہ کچھ تبدیلیاں لائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ نیب نے پہلی بار ملک ریاض کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے، دوسرا نیب کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جو رپورٹ جمع کرائی گئی ہے اس طرح کی رپورٹ پہلے جمع نہیں کرائی گئی۔ عامر متین کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ چونکہ
حساس نوعیت کا ہے اس لیے ہم اس کیس کی تفصیلات میں نہیں جائیں گے ، ہم صرف لوگوں کو بتانے کے لیے تھوڑا سا بتا رہے ہیں کیونکہ وہاں لاکھوں لوگوں کی رقم پھنسی ہوئی ہے، ،ملک ریاض کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرے سارے کیسز ختم کر دیئے جائیں ، میں 200 ارب دونگا، پھر بات 200 سے بڑھ 250 اور تین سو ارب تک پہنچی ، اب تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ملک ریاض 358 ارب روپے دینے کو تیار ہوگئے ہیں لیکن عدالت نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید آفر لے کر آئیں ۔
عامر متین کا کہنا تھا کہ سوال یہاں پر دو تین پیدا ہوتے ہیں، ایک سوال یہ ہے کہ نیب نے جو سپریم کورٹ آف پاکستان میں رپورٹ جمع کرائی ہے اس میں بتایا ہے کہ انہوں نے 2000 ارب روپے لوگوں سے جمع کیے ہیں، اس حوالے سے نیب نے ٹرانزیکشن کی رپورٹ بھی بنائی ہوئی ہے، عامر متین کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں ۔۔۔۔