ملک ریاض اچھے انسان ہیں، یہ ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں: جسٹس فیصل عرب

جسٹس فیصل عرب کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کی خدمات مثالی ہیں، یہ ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں کیونکہ یہ ایک قابل انسان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگریزی اخبار دی ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کیس کی سماعت پر بحریہ ٹاؤن

کی جانب سے ملک ریاض کے وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے تھے، دوران سماعت جسسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ان جیسے لوگوں کی ضرورت ہے اوراس رئیل سٹیٹ ٹائیکون نے بہت زبردست خدمات سرانجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک ریاض بہت قابل انسان ہیں یہ پاکستان کی قسمت بدل سکتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ایسے لوگوں کو قوم کے لیے کام کر نے کا موقع دیا جائے۔

خیال رہے کہ سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ بحریہ ٹاون کے خلاف تینوں کیسز کے الگ الگ فیصلے آئے تھے، بحریہ ٹاون کراچی کی الگ پیش کش کریں،اس دوران بحریہ ٹاون کے وکیل نے کہا کہ بحریہ ٹاون کراچی کی 170 ارب جبکہ باقی اسلام آباد اور مری کے لیے 30 ارب روپے کی پیش کش کرتے ہیں۔جس پر عدالت نے ان کی پیشکش مسترد کردی تھی ، عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے بحریہ ٹاون کو تینوں مقدمات کی الگ الگ پیش کش تحریری طور پر دینے کی ہدایت کر دی تھی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.