نواز شریف کی رہا ئی کیلئے کیا کر سکتا ہو ں ؟ ممنون حسین کے بیان نے شریف فیملی کو حیران کر دیا
صدر مملکت ممنون حسین 5 روزہ نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی پر انہوں نے کہا کہ 55 روپے میں ہیلی کاپٹر پر ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ممکن نہیں۔صدر مملکت ممنون حسین نے مزید کہا کہ نواز شریف کی رہائی میں کوئی کردار ادا نہیں
کر سکتا۔ صدارتی انتخاب سیاسی جماعتوں کا کام ہے اس میں میرا کوئی کردار نہیں۔ممنون حسین نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی پر پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے اعتراضات ہیں، الیکشن کمیشن اور حکومت سیاسی جماعتوں کو مطمئن کریں۔ نئی حکومت کے ٹوٹنے یا ختم
ہونے کے بارے میں بات کرنا قبل ازوقت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ منظور وسان کے خواب کی تعبیریں ہمیشہ الٹ ہی رہی ہیں اور حکومت کی جانب سے مجھے بہت چھوٹی رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔