منشا بم کیخلاف قائم جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کیا کیا انکشافات ہوۓ؟؟ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے
زمینوں پر قبضوں کے الزام میں گرفتار منشا بم کیخلاف ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے رپورٹ پیش کردی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں اراضی پر قبضوں کے الزام میں گرفتار منشا بم کیخلاف مقدمات کی سماعت ہوئی ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے رپورٹ پیش کردی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے عدالت کو بتایاکہ منشابم کےخلاف کل 66 مقدمات تھے،کیسز 19 زمینوں پرغیرقانونی قبضے سے متعلق
تھے،9 مقدمات میں تفتیش ہورہی ہے،ڈی آئی جی نے کہا کہ منشابم نے 32 کنال اراضی پرقبضہ کررکھاتھا، قبضہ واگزارکرالیا،منشابم کےخلاف دیوانی مقدمات ہیں،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ منشابم زیرحراست ہے اور کچھ ریکوری بھی کی ہے۔
متاثرہ فریق محمود اشرف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہوں،میرے 9 پلاٹس پرمنشابم نے قبضہ کررکھاتھا،لاہورپولیس نے تاریخ میں پہلی باربہت اچھاکام کیا،سپریم کورٹ نے سول جج کوایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنےکاحکم دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔