”مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ۔۔۔۔“ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایسا بیان دیدیا کہ بھارت کے چودہ طبق روشن ہوجائیں گے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیترس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش ہے ، اختلافات دور کرنے کے لئے مذاکرات کئے جائیں۔
جیونیوز کے مطابق انٹونیو گیترس نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے ، اختلافات پر امن طور پر دور کرنے کیلئے مذاکرات کئے جائیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کل سے بھارت کا تین روزہ دورہ کررہے ہیں، دورے کے دوران انتونیو گیترس بھارت کے وزیر اعظم نریند ر مودی ،وزیر خارجہ سشما سوراج اوربھارتی صدر سے ملاقاتیں کریں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی خواہش کے باوجود بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے حوالے سے مسلسل انکار کیا جارہاہے ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے خارجہ کی طے کردہ ملاقات سے بھی بھارت مکر گیا جبکہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر سارک
وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر بھی بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے محض بیان جاری کرنے کے بعد راہ فرار اختیار کرلی اور اپنے ملک کے میڈیا سے بھی بات کرنا درخور اعتناءنہ سمجھا۔