دنیا کے معروف ڈیزائنر نے پہلی مرتبہ مردانہ اعضا کے لئے زیورات متعارف کروادئیے
فحاشی و بے حیائی کی وہ کون سی قسم ہے جو مغربی معاشرے میں عام نہیں پائی جاتی، مگر ایک نامور اطالوی جیولری ڈیزائنر نے دنیا کی فحش ترین جیولری متعارف کروا کے گویا گمراہی و بے حیائی کی ایک اور قسم متعارف کروا دی ہے۔ عالمی شہرت رکھنے والے جیولری ڈیزائینر یوویس سینٹ لارنٹ نے اپنے نام اور ساکھ کا بھی کچھ خیال نہیں کیا اور جنسی اعضاء کی شکل کی جیولری متعارف کرواکے دنیا بھر میں لعن طعن کا نشانہ بن رہا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق لارنٹ نے جنسی اعضاء کی صورت میں ڈیزائن کئے گئے کانوں میں پہننے والے بُندے اور گلے میں پہننے کے لئے ہار متعارف کروائے ہیں۔یہ شرمناک جیولری ایک تو ہے انتہائی بیہودہ اور اس کی قیمت بھی بے حد زیادہ ہے۔ اس ڈیزائن کی سستی ترین جیولری کی قیمت 2015پاؤنڈ ہے۔ یہ زیورات بنیادی طور پر کانسی سے بنائے گئے ہیں لیکن ان کے اوپر سونے کی پالش کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر اس بیہودہ جیولری نے ایک ہنگامہ برپاکررکھا ہے۔ اگرچہ بہت بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین اسے بے حیائی قرار دے کر سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، لیکن اس کے باوجود کچھ لوگ ضرور ایسے ہیں جو اسے منفرد اور دلکش قرار دے رہے ہیں۔