اب مردوں کو مردانہ کمزوری کی دوائیاں کھانے کی ضرورت نہیں رہے گی، سائنسدانوں نے ’پکا‘ حل ڈھونڈ نکالا

بعض مرد جن کے مثانے کے غدود ہٹا دیئے جائیں یا مردانہ کمزوری حد سے زیادہ ہو تو ایسے لوگ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے لیے مردانہ قوت کی گولیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ تاہم اب سائنسدانوں نے ایسے لوگوں کے لیے ایسا مستقل حل ڈھونڈ نکالا ہے جس کے بعد انہیں ’ویاگرا‘ جیسی گولیوں کی قطعاً ضرورت نہیں رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے خام یا غیرمتشکل خلیوں (Stem Cells)کے ذریعے مردانہ کمزوری کا علاج دریافت کر لیا ہے۔ اس طریقہ

علاج میں مردوں کے عضو مخصوصہ کی جڑ میں غیرمتشکل خلیے انجکشن کے ذریعے داخل کیے جائیں گے جو جسم کے اس حصے کے عصبی نظام اور خون کی وریدوں کو نئی توانائی بخشیں گے اور ان مردوں کی فطری قوت بحال ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس طریقہ¿ علاج سے نہ صرف مردانہ کمزوری سے نجات مل جائے گی بلکہ عضو مخصوصہ کی جسامت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ تحقیقاتی ٹیم کے

سربراہ اور ڈنمارک کے سنٹر فار ری جنریٹو میڈیسن کے ڈائریکٹر پروفیسر سورین شیخ کا کہنا تھا کہ ”اس طریقہ ¿ علاج کی دریافت کا اصل مقصد پراسٹیٹ کینسر سے صحت یاب ہونے والے مردوں کی قوت کو بحال کرنا ہے جن کے مثانے کے غدود کینسر کی وجہ سے ہٹا دیئے جاتے ہیں۔ ان غدودوں کے ہٹائے جانے سے ان کے عضو مخصوصہ میں خون کی وریدں اور عصبی خلیے سکڑجاتے ہیں۔ جب ان کے جسم میں خام خلیے داخل کیے جائیں گے تو وریدوں اور عصبی خلیوں کا سکڑاﺅ ختم ہو جائے گا اور ان کی مردانہ طاقت بحال ہو جائے گی۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.