بڑے اسلامی ملک میں آدمی کے مردانہ عضو پر تیزاب ڈالنے کا حکم دے دیا گیا کیونکہ اس نے۔۔۔ ایسا کیا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے بالکل ٹھیک سزا ہے
جنسی جرائم کی ہر شکل یقیناً بہت قبیح ہے مگر جو بدبخت بچوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں اُن سے بڑھ کر درندہ صفت کون ہو سکتا ہے۔ ایسے شیطان صفت مجرموں کے لئے ہر کوئی چاہتا ہے کہ اُن کے جرم کے مطابق اُن کی سزا بھی سفاکانہ ہونی چاہیے، اور وسطی ایشیاءکے ملک قازقستان نے بالآخر جنسی درندوں کے لئے ایک ایسی ہی سزا متعارف کروا دی ہے۔
رواں سال کے آغاز میں قانون منظور کیا گیا کہ بچوں کو جنسی جرائم کا نشانہ بنانے والے مجرموں کو کیمیکل کے استعمال سے اُن کے جنسی اوصاف سے محروم کردیا جائے گا۔ اب ترکستان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک جنسی مجرم کو یہ سزا دینے کی تیاری کر لی گئی ہے، جو کیمیکل سزا پانے والا پہلا مجرم ہو گا۔ وزارت صحت کے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں کیمیکل کے استعمال سے مجرم کے جسم کے جنسی حصے کو بے کار کیا جائے گا۔
قازقستان کے صدر نور سلطان نظر بائیوف 2000 سے زائد کیمکل انجکشن تیار کرنے کے لئے منظوری دے چکے ہیں تاکہ انہیں استعمال کرتے ہوئے بچوں کو جنسی جرائم کا نشانہ بنانے والے درندوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جاسکے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2010ءسے لے کر 2014ءتک قازقستان میں بچوں کے خلاف جرائم کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے یہ سخت قدم اٹھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنسی مجرموں کے لئے استعمال کئے جانے والے کیمیکل انجکشن میں سپروٹیرون نامی کیمیکل استعمال کیا جائے گا جو کہ ایک سٹیرائیڈل اینٹی اینڈروجن ہے، یعنی یہ مرد کو اُس کے جنسی اوصاف سے محروم کر دیتا ہے۔