قوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فوج کے مرحوم لانس نائیک کی بیوہ اور بیٹی کو برہنہ کرکے 2روز تک کیا کیا جاتا رہا ؟ سن کر آپ بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے تھانہ گگومنڈی کے علاقہ میں بااثر زمیندار نے ایس ایچ او کے ساتھ مل کر بیوہ اور بیٹی کو برہنہ کر کے تلاشی لینے کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کیا یہ درست ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے

مطابق ایس ایچ اوکابااثرزمینداروں کے سامنے مرحوم لانس نائیک کی بیوہ اوربیٹی کی برہنہ کرکے تلاشی لی اورتھانے لے جاکر ماں بیٹی کو علیحدہ علیحدہ کمروں میں بندکرکے دوروزتک برہنہ حالت میںمدعی پارٹی کے سامنے تشددکیاجاتارہا اور13سالہبیٹے سمیت دوبیٹے بیس روزسے تھانہ میں بند ہیں کیا یہ بھی درست ہے

کہ وہاں موجوداہل محلہ کے مردوخواتین نے بتایاکہ پولیس نے اس دن بربریت کی انتہاکردی تھی ایسے لگ رہاتھاجیسے اس ملک میں کوئی قانون ہی نہیں ہے۔ اس اہم معاملے میں پنجاب حکومت نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.