”اگر نوازشریف کے تمام فیصلے کالعدم ہو گئے ہیں تو کیا آرمی چیف ۔۔۔“
سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے فوری بعدمعروف خاتون صحافی اور سوشل ورکر ماروی سرمدنے بھی انتہائی حیران کن پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ماوری سرمد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ ٹویٹر ‘‘ پر پیغام جاری کیا کہ ”اگر نوازشریف کی جانب سے لیے گئے تمام فیصلے کالعدم ہو گئے ہیں تو ان کے آرمی چیف کی تعیناتی کے فیصلے کا کیا بنے گا ؟“۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ جو شخص آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتا وہ پارٹی کی صدارت نہیں کر سکتا ، پارٹی سربراہ کا پارلیمنٹ کے امور میں بڑامرکزی کردار ہو تاہے۔اس فیصلے کے تحت نوازشریف کی جانب سے 28 جولائی 2017 کی نا اہلی کے بعد بطور پارٹی سربراہ تمام اقدامات بھی کالعدم ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ ماروی سرمد یہ ٹویٹ کرنے سے قبل شائد سپریم کورٹ کا نا اہلی کیس کا فیصلہ بغور نہیں پڑھ سکیں جس میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کے بطور پارٹی سربراہ کئے گئے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا ہے جبکہ آرمی چیف تعیناتی کا فیصلہ 27 نومبر 2016 کو اس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین نے لیفٹیننٹ جنرل جاوید قمر باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا تھا ۔
If all the decisions made by Mian Nawaz Sharif have been declared null and void, where does his decision to appoint Chief of Army Staff stand?#InnocentQuestion#AchaSorry
— Marvi Sirmed (@marvisirmed) February 21, 2018