مریم اورنگزیب اڈیالہ جیل میں مریم نواز سے ملاقات کے بعد کیا چیز باہر لے کر آتی ہیں؟ ناقابل یقین انکشاف ہو گیا
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نواز کا اڈیالہ جیل میں حوصلہ بہت بلندہے ۔ جب میں وہاں جاتی ہوں تو جذباتی ہو جاتی ہوں لیکن مریم نواز سے حوصلہ لیکر جیل سے باہر آتی ہوں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاہے ،’
کہ نوازشریف جو کہتے تھے الیکشن میں وہی ہوا ہے ۔ نوازشریف کو اس قسم کے نتائج کی توقع نہیں تھی ۔نوازشریف کے عزم اور جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی جبکہ وہ ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ مضبوط ہو تا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی پالیسی اور نواز شریف کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ شہباز شریف تمام معاملات نوازشریف کے ساتھ ڈسکس کرتے ہیں اور اس کے بعد فیصلہ ہوتا ہے ۔فواد چودھری سے پارلیمانی کمیشن کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کو بیان دینے کی کوئی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف وہی کرے جو 80اورنوے کو دہائی میں ہوا تھا ۔ انہوں نے وہ سیاست شروع کردی ہے جو ہم نے پاکستان سے ختم کردی تھی ۔ اس کے سوا وہ کچھ بھی نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود پارلیمان میں جارہے ہیں۔ ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے ہیں ۔ ہم نے پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے ۔ پیچھے نہیں لیکر جانا ۔ہمارے مطالبات ظاہر ہیں ۔ہم نے آئینی اور جمہور ی طریقے سے اپنے مطالبات پیش کئے ہیں اور جو حکومت وقت ہوگی وہ ان معالات کو دیکھے ۔ مریم نواز کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ،
مریم نواز بھی جیل میں تمام ملاقاتوں میں موجود ہوتی ہیں ۔ جب میں وہاں جاتی ہوں تو ان سے حوصلہ لیکر جیل سے باہر آتی ہوں۔این آر او لینا ہوتا تو نوازشریف اپنی بیٹی کے ساتھ جیل میں نہ ہوتے ۔نوازشریف ، مریم اور کیپٹن صفدر پاکستان اور پاکستان کے عوام کی خاطر جیل میں ہیں اس لئے ایسی بات کرنا بھی مضائقہ خیز ہے ۔ جبکہ دوسری جانب صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے بھی اور الیکشن کے بعد بھی دھاندلی ہوئی۔ پارلیمنٹ میں پہلے روز انتخابات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔اڈیالہ جیل میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور حنیف عباسی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ تمام لوگوں کے حوصلے بلند ہیں۔ نواز شریف نے قوم سے دعا کیلئے کہا ہے۔انہوں نے کا کہ نواز
شریف اپنی ذات کیلئے نہیں قوم کیلئے یہاں آئے تھے۔ نوازشریف پوری قوم کیلئے قربانی دےرہے ہیں۔ الیکشن سے پہلے اور بعد میں بھی نواز شریف سے ناانصافی ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ این آر او سے متعلق کوئی بات چیت نہیں چل رہی۔ نہ کوئی این آر او دینا چاہتا ہے اور نہ کوئی لینا چاہتا ہے۔انہوں نے کا کہ لو گ جہاز میں پیسے کے تھیلے لے کر گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے پیسوں کے ذریعے منڈیاں لگائی ہوئی ہیں۔ پارلیمنٹ میں پہلے روز انتخابات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔ (س)
Comments are closed.