نواز شریف اور مریم نواز کو کب اور کہاں گرفتار کیا جائے گا اور کیپٹن (ر) صفدر کب گرفتار ہوں گے؟ نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا، اب تک کی سب سے بڑی خبر آ گئی

نیب نے ایوین فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سنائے جانے کے بعد انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے ایوین فیلڈ فیصلے کی مصدقہ کاپی حاصل کر لی ہے اور وارنٹ ملتے ہی کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے خیبرپختواہ پولیس سے رابطہ کیا جائے گا اور پیر کے روز انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے تناظر میں فوری وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اتوار کے روز اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچیں گے جہاں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت اور کارکنان استقبال کیلئے پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کی لندن سے وطن واپسی پر انہیں ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.