”نواز شریف اور مریم نواز شریف کو اس مہینے ضمانت مل جائے گی اور۔۔۔“،ضمانت ملنے پر پی ٹی آئی حکومت کیا کرے گی؟ بڑی خبر آ گئی
معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اکتوبر 2018ءمیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مل جائے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مصدقہ اور اہم ترین حلقوں سے یہ خبر آئی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز شریف کو اکتوبر 2018ءتک اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مل جائے گی جبکہ اس کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ان کیخلاف دیگر کرپشن کے مقدمات یا ریفرنسز میں گرفتاریاں ڈالنی ہیں یا نہیں۔
چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مجھے بھی ضمانت کی خبر ٹھیک لگتی ہے کہ کچھ مقدمات میں ان کی ضمانت ہو جائے گی البتہ اگر دیگر ریفرنسز اور مقدمات میں ان کی گرفتاریاں ڈالی جاتی ہیں یا جو دو ریفرنسز چل رہے ہیں جن کا فیصلہ ڈیڑھ مہینے میں مکمل ہونے ہیں، ان کی سزائیں مل گئیں تو الگ بات ہے۔ جس مقدمے میں نواز شریف جیل میں ہیں، مسلم لیگ (ن) کے حلقے سمجھتے ہیں کہ ان کی اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ضمانت ہو جائے گی اور دوبارہ ایک سیاسی ہلچل مچ جائے گی۔