مریم نواز اپنا وعدہ وفا نہ کر سکیں، بچی کے علاج کا وعدہ کر کے پلٹ کر بھی نہ دیکھا۔۔ یہ بچی آج کل کہاں اور جس حال میں ہے؟

لاہور کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گھر گھر جا کر ووٹ مانگے، مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کیں، ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور مسائل حل کرنے کے وعدے کیے، لیکن انتخاب میں کامیابی حاصل ہونے کے بعد

مریم نواز نے وعدے وفا کرنا تو دور پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔ لاہور کے حلقہ این اے 120 میں مریم نواز نے ایک دورے کے دوران مقامی خاتون کی فریاد سنی۔ خاتون کی بیٹی کا پیدائشی طور

پر ہی مثانہ موجود نہیں ہے جس پر اسے بے حد مشکل کا سامنا ہے ۔ مریم نواز نے خاتون کی فریاد سننے کے بعد علاج کے لیے پیسے فراہم کرنے کا وعدہ تو کیا لیکن پھر کبھی مُڑ کر بھی ادھر کا رُخ نہیں کیا۔ خاتون نے بتایا کہ مریم نواز نے مجھے کافی حوصلہ دیا تھا اور کہا تھا کہ اس بچی کا جہاں بھی علاج ہو گا میں کرواؤں گی، لیکن اس کے بعد نہ وہ مجھے دوبارہ ملیں نہ ہی میری

بچی کا علاج ہوا۔ خاتون نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ مریم نواز میرے گھر آئیں اور میری بچی کا علاج کروا کر اپنا وعدہ پورا کریں تاکہ میری بچی کے گردے خراب ہونے سے بچ جائیں۔ فاطمہ کی خواہش ہے کہ وہ پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بن سکے تاکہ وہ اپنے جیسی کئی فاطمہ کا علاج کر سکے، فاطمہ کی والدہ اب اس انتظار میں ہیں کہ کب مریم نواز ان کے گھر آئیں اور بچی کے علاج کا وعدہ پورا کریں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.