مریم نواز نے آج احتساب عدالت میں ایسا کیا کام کر دیا کہ مخالفین بھی منہ دیکھتے رہ گئے، ناقابل یقین خبر آ گئی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایون فیلڈریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم نوازشریف پیشی کیلئے عدالت پہنچ گئے جبکہ مریم نواز

کی جانب سے ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ مریم نوازکی بیٹی مہرالنساءہسپتال میں داخل ہیں،مریم نواز نے عیادت کیلئے ہسپتال جانا ہے لہٰذاانہیں ایک روزکاحاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوازشریف سے صلح کا مشورہ دے دیا۔رحیم یار خان میں خواجہ فرید یونیورسٹی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ ’خان صاحب کہتے ہیں شہبازشریف نواز شریف سے زیادہ خطرناک آدمی ہے، خان صاحب آپ کو اب پتہ

چلا، نوازشریف بے چارہ بھولا شریف آدمی ہے اور میں خطرناک ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ ’اگر یہ بات ہے تو خان صاحب نواز شریف سے صلح کرلیں، میں خطرناک آدمی یونیورسٹی، اسپتال، سڑک بناتا رہے گا، لوگوں کو روزگار ملے گا، ملک خوشحال ہوگا‘۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ ’جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے دور میں اسے ریگستان بنایا، ہم نے چولستان میں سولرپاورلگاکر اسے ترقی اور خوشحالی میں بدل دیا، نوازشریف کی قیادت میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے‘۔بعد ازاں بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ’میاں صاحب آپ کو الیکشن سے دستبردار نہیں ہونےدیں گے ، آپ الیکشن لڑیں گے‘۔

ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار نے کہا ہےکہ ساری زندگی نوازشریف اور (ن) لیگ کا سیاسی بوجھ اٹھایا لیکن جوتیاں اٹھانے والا نہیں ہوں۔پریس کانفرنس کی ابتدا میں چوہدری نثار نے خوشگوار موڈ میں صحافیوں کے سوالات لیے اور کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ کیا پوچھیں گے آپ مسلم لیگ (ن) میں رہیں گے یا نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کسی آزاد گروپ کا حصہ نہیں ہوں اور نہ ہی کسی سے آرڈر لیتا ہوں۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ عمران خان اور نوازشریف بھی میرے سوال پر چپ ہوجاتے ہیں تو میرا کیا قصور۔عمران خان

سے رابطے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کبوتر کے ذریعے رابطہ جاری ہے۔’34 سال سے نوازشریف کے ساتھ ہوں، کڑے امتحانات میں بھی پارٹی نہیں چھوڑی‘۔بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ بڑے بڑے امتحانات آئے پارٹی کو نہیں چھوڑا، یہ خود ہی پریس کانفرنس بلائی، عام حالات ہوتے تو پریس کانفرنس نہ کرتا لیکن (ن) لیگ کے اکابرین اور ورکرز سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ واضح کردوں پارٹی سے ناراض نہیں ہوں، کوئی مطالبات نہیں ہیں، کبھی کوئی عہدے کی ڈیمانڈ نہیں کی اور دینے کے باوجود کوئی عہدہ نہیں لیا۔(ذ،ک)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.