نوازشریف کی جیل واپسی سے پہلے مریم نواز میدان میں آ گئیں ، عمران خان کو طنز کا نشانہ بنا دیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کے خلاف محاذ سنبھال لیا ہے اور ٹویٹر پر خاموشی کے بیریئر توڑتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف پر ماضی میں اپوزیشن کی جانب سے پرچی سے پڑھ کر تقریر یا گفتگو کر نے پر سخت تنقید کی جاتی ہے تاہم اب مریم نواز اس کا بدلہ اتانے کیلئے میدان میں اتر پڑی ہیں اورٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ” سیانے کہتے ہیں نقل کے لیے بھی عقل چاہیے ، پرچی کا طعنہ دینے والا نہ اپنا حلف پڑھ سکا تھا نہ لکھی ہوئی پرچی پڑھ سکتا ہے،پرچی سے پڑھے تو تماشہ بنتا ہے، پرچی کے بغیر بولے تو اور بھی بڑا تماشہ بنتا ہے، قدرت بھی کس کس طرح بدلے چکاتی ہے !“۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزیونیورسٹی کا سنگ بنیا د رکھنے سے متعلق تقریب میں خطاب کیا جس دورا ن وہ غلطی سے ” روحانیت “ کو ” رحونیت “ پڑ ھ گئے تاہم احساس ہونے پر انہوں نے اپنی غلطی کو درست کیا ۔اس کے علاوہ مریم نواز نے ایک اورٹویٹ میں گورنر سٹیٹ بینک کے تقرر پر اظہار خیال کیا کہ ” اب حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں کرے گی بلکہ آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا۔ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے بلکہ آئی ایم ایف کو یہاں بلا کر پاکستان اس کے حوالے کریں گے۔“

Leave A Reply

Your email address will not be published.