’یہ پانچ ارب لگتا ہے اس چیز کے ساتھ باندھ کر انڈیا بھجوائے ‘ پانچ ارب روپے بھارت بھجوانے کے مبینہ معاملے پر مریم نواز میدان میں آ گئیں ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ ”مجھے لگتاہے کہ یہ 5 ارب ڈالر ز کبوتروں کے پروں سے باندھ کر انڈیا بھجوائے گئے اور سارے کبوتر نیب نے پکڑ لیے ہوں گے اور احتساب عدالت میں بطور گواہ پیش ہوں گے ۔“

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ یہ چاہ رہے تھے نواز شریف پر اربوں ڈالر انڈیا بجھوانے کاالزام لگا کر رسوا کر دو مگر اللہ نے الزام لگانےوالوں کی سازش ناکام بنا دی!۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو چیئر مین جناب جسٹس جاوید اقبال نے میاں محمد نواز شریف ، سابق وزیر اعظم اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر بھارت 4.9بلین ڈالر رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا ۔

جس کے بعد کچھ دیر پہلے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بیان جاری کیا گیاہے جس میں ملک سے 4.9 ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کی رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔سٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ مرکزی بینک نے 2016میں ہی کہہ دیا تھا کہ اس طرح کی رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔مرکزی بینک کے مطابق ورلڈ بینک نے غلط اندازوں پر رپورٹ تیار کی تھی، بینک کی مائیگریشن اینڈ ریمی ٹینسز فیکٹ بک ہجرتوں کے اعداد و شمار پر تیار کی گئی تھی جس میں 1947کی ہجرت کے اعداد و شمار کو بھی بنیاد بنایا گیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.