ایک مجبور بیٹی آپ کی مدد کی منتظر۔۔۔۔۔۔مریم نواز کا عوام کے جذبات کے ساتھ تازہ ترین کھلواڑ سامنے آ گیا
سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے مریم نواز کے جیل میں ہونے کا سیاسی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ۔سوشل میڈیا پر ایک بینر گردش کر رہا ہے ۔جس پر مریم نواز کی تصویر بنی ہوئی ہے اور اس پر لکھا ہے کہ ” ایک مجبور بیٹی رہائی کے لیے
آپ کے ووٹ کی منتظر ہے”۔ ” 25جولائی کو نکلو حق کے لیے، عزت کے لیے”۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بینرز اوکاڑہ میں آویزاں کیے گئے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ پہلے ہی معلوم تھا ن لیگ احتساب عدالت
کے فیصلے کو ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے جیل جانے کا فیصلہ ہی اسی لیے کیا ہے کہ تا کہ ان کے ووٹ بنیک میں اضافہ ہو۔جب کہ ن لیگ کے حامی سوشل میڈیا پر اس بینر کی حمایت کرتے رہے اور کہا کہ اس قوم کی بیٹی جیل میں قید ہے اور اس کو جیل سے رہا کروانے کے لیے ووٹ ن لیگ کو دیا جائے۔(ز،ط)